۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله العظمی بشیر نجفی

حوزہ/ آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کی ہمشیرہ اور مولانا امجد علی عابدی کی پھوپھی آج لاہور میں انتقال کرگئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کی ہمشیرہ اور مولانا امجد علی عابدی کی پھوپھی آج لاہور میں انتقال کرگئی ہیں۔

علامہ شبیر حسن میثمی،چیئرمین زہرا (س) آکادمی کراچی پاکستان، نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس افسوسناک خبر پر ہم آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی مدظلہ العالی ،قائد ملت جعفریہ آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ، تمام مومنین و مومنات بالخصوص مرحومہ کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چہاردہ معصومین علیہم السلام کے صدقے میں مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں ان کے نیک اعمال کا بہترین اجر عطا فرمائے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

مرحومہ کی نماز جنازہ رام پور نزد باٹا پور میں اداء کردی گئی ہے، آپ سب سے نماز وحشت کی گذارش ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .